دبئی انٹرنیشنل اور المکتوم سمیت دبئی کے ہوائی اڈے ایرانی میزائل کے خطرے 0

دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے دبئی اور مشرقِ وسطیٰ کے فلائٹس مکمل معطل

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

دبئی کے ہوائی اڈے ایرانی میزائل کے خطرے کے درمیان بند، عالمی فضائی سفر اور تجارت میں خلل

فیصل آباد: دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مختوم ایئرپورٹ کو سرکاری طور پر بند کر دیا گیا ہے، گذشتہ روز 280 پروازوں کو واپس جانا پڑا جبکہ اس سے پہلے 250 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، ایرانی بیلسٹک میزائل کے خدشات کی وجہ سے صبح سویرے سے فضائی اڈے تاریکی اور خوف کی لپیٹ میں ہیں، امارات ایر لائن، اتحاد ایر لائن اور قطر ایئر لائنز کے تمام جہاز زمینی سطح پر روک دیے گئے ہیں اور قطر کا دوحا ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے، مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک بشمول بحرین، عراق، ایران، اردن، کویت، عمان، شام اور قطر میں فضائی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں، ترکی نے بھی مشرق وسطیٰ میں اپنی ایئر لائنز کی پروازیں روک دی ہیں، بڑی ایئر لائنز جیسے ایئر انڈیا، ایندگو اور بڑی تجارتی پروازیں اب متاثر ہیں اور کئی ممالک کے لیے پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں، دبئی ہوائی اڈے پر روزانہ لاکھوں مسافر اسٹاپ اوور کے لیے رکتے ہیں اور اس وقت بین الاقوامی فضائی رابطے مکمل طور پر متاثر ہیں۔
فضائی آپریشنز کی بندش کے باعث عالمی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں شدید خلل پیدا ہوا ہے، تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز کی بندش کا خطرہ بھی لاحق ہے، جہاں سے روزانہ دو کروڑ دس لاکھ بیرل تیل صنعتی ممالک کو پہنچتا ہے، امارات کی معیشت جو بنیادی طور پر فضائی رابطے، تجارت اور سیاحت پر منحصر تھی اب شدید دھچکے کا سامنا کر رہی ہے، سیاحتی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ ایئرپورٹ کی بندش نے ہوٹل، ریزورٹس اور کاروباری مراکز کی آمدنی کو محدود کر دیا ہے، فضائی کمپنیوں میں خوف اور گھبراہٹ پھیل گئی ہے کیونکہ انہیں اس بحران کا کوئی فوری حل نظر نہیں آ رہا، مشرق وسطیٰ کی ہر معیشت متاثر ہوئی ہے اور ایرانی حملوں کے اثرات صرف امریکی اڈوں تک محدود نہیں، بلکۂ تجارتی، مالی اور لاجسٹک نیٹ ورک بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
مشرقی فضائی راستوں کی بندش کی وجہ سے طویل فضائی مسافتیں طے کرنا لازمی ہو گئی ہیں، جہازوں کو زائد فاصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے، انڈیگو نے الماتی کے لیے پروازیں روک دی ہیں اور 28 مارچ تک باکو، تاشقند اور طلبسی کے لیے بھی پروازیں معطل رہیں گی، تجارتی پروازوں کے ساتھ ساتھ لوڈنگ اور کارگو شپنگ بھی متاثر ہوئی ہے، بین الاقوامی فضائی صنعت اس پہلے کبھی نہ دیکھے جانے والے منظر سے متاثر ہو رہی ہے، عالمی توانائی مارکیٹ اور فضائی سفر کی معیشت میں اب تک بے پناہ دباؤ پیدا ہوا ہے، امارات کی اقتصادی اور تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، امریکی اور عرب حکام صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن خوف اور عدم تحفظ کی فضا غالب ہے، ایرانی حملوں نے نہ صرف ہوائی اڈوں بلکہ مشرق وسطیٰ کی ہر اہم تجارتی اور اقتصادی سرگرمی کو متاثر کیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں