0

خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑا اقدام، سہیل شوکت بٹ اور بلال اکبر خان نے وہیل چیئرز اور معاون آلات تقسیم کیے۔

(محمد منصور بٹ لاہور)

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مستحق معذور افراد میں الیکٹرک وہیل چیئرز، موٹر سائیکلیں، ٹرائی سائیکلیں اور دیگر معاون آلات تقسیم کیے گئے جبکہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 1100 وہیل چیئرز فراہم کی گئیں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو باوقار زندگی دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ بلال اکبر خان نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی افراد کے لیے سہولیات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ خصوصی افراد نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ وزراء کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں