رمضان بازار منڈی بہاؤالدین کا دورہ، حمیدہ وحیدالدین کا معیار اور قیمتوں کا جائزہ 0

رمضان بازار منڈی بہاؤالدین: ایم پی اے حمیدہ وحیدالدین نے معیار، نرخ اور عوامی ریلیف کا جامع جائزہ لیا

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

حمیدہ وحیدالدین کا رمضان بازار میں سٹالز، نرخ اور معیار کا معائنہ

سابق صوبائی وزیر و ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے نگہبان رمضان بازار منڈی بہاؤالدین کا تفصیلی دورہ کیا۔محترمہ حمیدہ وحیدالدین ایم پی اے نے مختلف سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے آٹا، چینی، دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار،سٹاک اور قیمتوں کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رضوان بشیر آغا، سابق چئیرمین بلدیہ ملک صلاح الدین ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر سلیم بخش تارڑ ، راجہ حمزہ ایوب ، ماسٹر شبیر ، چوہدری شفقت مانگٹ اور دیگر متعلقہ افسران مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔محترمہ حمیدہ وحیدالدین ایم پی اے نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ حمیدہ وحیدالدین کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام الناس کو اشیائے خوردونوش میں حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے پنجاب بھر میں رمضان نگہبان سہولت بازاروں کا قیام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بڑا موثر اقدام ہےاور اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت نے اربوں روپے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مختص کر رکھے ہیں ۔ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں