0

جناح سٹی منڈی بہاؤالدین: جدید رہائشی منصوبہ تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ عوام کے لیے دستیاب

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

چیف ایگزیکٹو جناح سٹی منڈی بہاؤالدین شبیر احمد گجر نے کہا ہے کہ جناح سٹی فیز ون اور فیز ٹو ضلع کا ایک خوبصورت اور جدید سہولتوں سے آراستہ رہائشی منصوبہ ہے جس میں تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں ۔
بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور ضلع منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو جناح سٹی منڈی بہاؤالدین چوہدری شبیر احمد گجر کا کہنا تھا کہ جناح سٹی منڈی بہاؤالدین فیز ون اور فیز ٹو 200 ایکٹر پر مشتمل ضلع کا ایک خوبصورت اور تمام سہولتوں سے آراستہ خوبصورت اور ایک جدید رہائشی منصوبہ ہے جس میں 24گھنٹے بجلی کی فراہمی خوبصورت مسجد،بہترین سیکورٹی،کمرشل ایریاز،انڈر گراؤنڈ سیوریج سسٹم،گیس، باؤنڈری وال،خوبصورت کشادہ سڑکیں،کمیونٹی سنٹر،لیڈیز اینڈ جینٹس پارکس،ہسپتال،شادی ہال اور سکول کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،چوہدری شبیر احمد گجر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سے منظور شدہ جناح سٹی فیزون اور فیز ٹو میں جدید ترقیاتی کام جاری ہیں،جہاں بین الاقوامی طرز تعمیر کے حامل بننے بنائے گھر،مکان،فلیٹ اور پلاٹ دستیاب ہیں، اعلیٰ معیار کی بنیادی سہولیات سے آراستہ ایک کینال،4،5،6،7،8،10،12اور 15مرلہ کے بننے بنائے گھر اور پلاٹس نقد اور آسان اقساط پر عوام کو مہیا کئے جا رہے ہیں اور زمین کی سو فیصد ملکیت کے ساتھ شہریوں کو فوری قبضہ اور فوری انتقال کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں