(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ، منڈی بہاؤالدین)
جناح سٹی منڈی بہاؤالدین: جدید سہولیات، آسان اقساط اور فوری قبضہ کی سہولت
چیف ایگزیکٹو جناح سٹی منڈی بہاؤالدین چوہدری شبیر احمد گجر نے کہا ہے کہ جناح سٹی فیز ون اور فیز ٹو ضلع کا ایک خوبصورت اور جدید رہائشی منصوبہ ہے جہاں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور ضلع منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جناح سٹی فیز ون اور فیز ٹو تقریباً 200 ایکڑ پر مشتمل ایک جدید اور منصوبہ بند ہاؤسنگ سکیم ہے، جس میں شہریوں کو اعلیٰ معیار کی رہائشی سہولیات میسر ہیں۔
چوہدری شبیر احمد گجر کے مطابق اس منصوبے میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی، خوبصورت مسجد، بہترین سیکیورٹی نظام، کمرشل ایریاز، انڈر گراؤنڈ سیوریج سسٹم، گیس، باؤنڈری وال اور کشادہ سڑکیں شامل ہیں اس کے علاوہ کمیونٹی سنٹر، خواتین و حضرات کے لیے علیحدہ پارکس، ہسپتال، شادی ہال اور معیاری تعلیمی اداروں کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، جو اس منصوبے کو ایک مکمل رہائشی کمیونٹی بناتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جناح سٹی فیز ون اور فیز ٹو کو میونسپل کارپوریشن سے باقاعدہ منظوری حاصل ہے اور یہاں جدید طرز کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
اس منصوبے میں بین الاقوامی معیار کے بنے بنائے گھر، فلیٹس اور پلاٹس دستیاب ہیں، جو شہریوں کی مختلف ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔
چوہدری شبیر احمد گجر نے بتایا کہ جناح سٹی میں 4، 5، 6، 7، 8، 10، 12 اور 15 مرلہ کے پلاٹس اور گھر نقد اور آسان اقساط پر دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زمین کی 100 فیصد ملکیت کے ساتھ فوری قبضہ اور فوری انتقال کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جو اس منصوبے کو سرمایہ کاری اور رہائش دونوں کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔