0

تھانہ پھالیہ پولیس کی بڑی کامیابی، 3 کروڑ کی بنک ڈکیتی کا ملزم گرفتار

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ایس ایچ او تھانہ پھالیہ انسپکٹر احمد جمال مرزا نے ضلع منڈی بہاؤالدین کی سب سے بڑی بنک ڈکیتی 3 کروڑ واردات کا ملزم چند روز کے اندر گرفتار کر کے منڈی بہاؤالدین پولیس کا نام پنجاب بھر میں بلند کر دیا ۔بنک آف پنجاب کے ملازم کے اغواء کا ڈراپ سین،93ہزار یورو سمیت خود ساختہ ڈرامہ بے نقاب،تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات 3 کروڑ کی رقم برآمدب۔بنک آف پنجاب پھالیہ کا ملازم ارقم طارق بنک آف پنجاب پھالیہ سے تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں جمع کروانے کے لیے گیا ، تاہم بنک ملازم وہاں پہنچنے کے بعد بڑی رقم سمیت روپوش ہو گیا۔ بعد ازاں ملزم کی فیملی کی جانب سے 15 پر رقم سمیت اغواء کی اطلاع دی گئی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرحیم شیرازی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے احمد جمال مرزاایس ایچ او تھانہ پھالیہ کو خصوصی ٹاسک سونپا۔ ایس ایچ او انسپکٹر احمد جمال مرزا نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر عدنان احمد، ارسلان صفدر، فیض رانجھا، محمد حفیظ اور معظم ورک کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی خطوط اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود ساختہ اغواء کی اس واردات کو کامیابی سے ٹریس آؤٹ کیا،پولیس ٹیم نے ملزم کو صادق آباد سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بنک سے چرائی گئی رقم 3 کروڑ روپے کی رقم برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں