0

بٹگرام: سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 18 تاحال لاپتہ

بٹگرام کے علاقے نیلبند میں سیلابی ریلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے جب کہ مزید 18 افراد کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان کے مطابق بٹگرام اور مانسہرہ اضلاع کی سرحد پر واقع گاؤں نیلبند میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے پانچ مکانات تباہ ہو گئے جس سے سیلاب نے جنم لیا۔

شملائی ماندروالی کے مقام پر دریا سے اب تک 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار تلاش اور امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں