0

بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے زیر اہتمام دورِ جدید میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹیلیجنس، جنریشن زی اور الفا کے بدلتے ہوئے رجحانات کے تناظر میں ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے زیر اہتمام دورِ جدید میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹیلیجنس، جنریشن زی اور الفا کے بدلتے ہوئے رجحانات کے تناظر میں ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے مؤثر اور مثبت استعمال سے آگاہ کرنا تھا۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نیاز احمد مغل اور ڈاکٹر آمنہ سرور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے معروف اے آئی اور ای آئی کے ماہر سپیکرز پروفیسر ڈاکٹر آصف رجوانہ اور بلال احمد اعوان نے اپنے خطاب میں دورِ حاضر کی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں اور مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا کہ اے آئی ٹولز کے درست اور ذمہ دارانہ استعمال سے تعلیمی، پیشہ ورانہ اور روزمرہ زندگی میں نمایاں آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان جدید ٹولز کو مثبت مقاصد، فلاحِ عامہ اور قومی ترقی کے لیے استعمال کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا جا سکتا ہے۔سیمینار کے اختتام پر ادارے کی جانب سے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نیاز احمد مغل کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ شرکاء نے اس سیمینار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس طرح کی علمی و فکری سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد عدنان خان نے ادا کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں