بابا وانگا کی 2026 کی جنگ کی پیشین گوئی 0

بابا وانگا کی پیشن گوئی اور 2026 کی ممکنہ عالمی جنگ: روس کی عالمی طاقت اور نیٹو پر ممکنہ اثرات

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

بابا وانگا کی 2026 کی جنگ کی پیشین گوئی یورپ کی سلامتی، نیٹو کے استحکام، روس کے ممکنہ عروج، اور دنیا بھر میں اقتصادی اور توانائی کے بحران کے خطرے کے بارے میں خدشات کو جنم دیتی ہے۔

فیصل آباد: مقبول بلقان پیش گو بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق 2026 کے اوائل میں ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے جو مغربی ممالک اور یورپ کو سب سے زیادہ متاثر کرے گی اور اس جنگ میں روس ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھر سکتا ہے عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی تو روس کی شمولیت نیٹو اتحاد پر شدید دباؤ ڈال سکتی ہے جبکہ ترکی کے روس کے قریب آنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے موجودہ عالمی سیاست میں طاقت کا توازن درہم برہم ہے اقوام متحدہ کی افادیت محدود ہو چکی ہے اور عالمی طاقتیں نئے ورلڈ آرڈر کی تلاش میں ہیں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ عالمی جنگ کے نتائج صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ اقتصادی اور عسکری سطح پر بھی نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں یورپ میں معاشی بحران، توانائی کی فراہمی میں مشکلات، اسٹاک مارکیٹس میں شدید اتار چڑھاؤ اور عالمی مالیاتی استحکام میں خطرات پیدا ہو سکتے ہیں عالمی طاقتیں اس صورتحال میں اپنی حکمت عملی بدلنے پر مجبور ہوں گی اور ممکنہ جنگ کے منظرنامے میں ہر فریق کے اقدامات اور ردعمل عالمی نظام کی تشکیل نو میں اہم کردار ادا کریں گے

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں