راجہ محمد ایوب
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایات پر ڈی او انڈسٹریز رانا سعید اللہ خاں نے رائیکے فلور اینڈ رائس ملز پھالیہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی او انڈسٹریز نے رائس اینڈ فلور ملز کے کمپیوٹرائزڈ کنڈوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران کمپیوٹرائزڈ کنڈا کی ایکسل لوڈ مینجمنٹ ایپ استعمال نہ کرنے اور آن لائن رجسٹریشن نہ کرنے پر کنڈا مالک کے خلاف کارروائی کی گئی اور رائیکے فلور ملز کا کنڈا سیل کر دیا گیا۔ ڈی او انڈسٹریز رانا سعید نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر ضلع منڈی بہاؤالدین کی تمام ملوں کے کنڈوں کی چیکنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اگر کوئی کنڈا مالک ایکسل لوڈ مینجمنٹ ایپ استعمال نہیں کرتا اور آن لائن رجسٹریشن نہیں کرتا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
