0

این اے 18 ہری پور ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن نے جیت لیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی۔ تمام 602 پولنگ سٹیشن کے نتائج آ چکے ہیں، اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 163,996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اہلیہ شہرناز عمر ایوب 120,220 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

اس نشست کے لیے نو امیدوار میدان میں تھے جن میں شہرناز عمر ایوب، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ شامل ہیں۔ چھ آزاد امیدواروں نے بھی مقابلہ کیا۔

این اے 18 میں 753,944 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور ضمنی انتخاب کے لیے 602 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔
یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کو 9 مئی کے فسادات کیس میں سزا کے بعد نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں