0

ایمانداری اور محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہیں، خلوص سے عوامی خدمت کرنے والے ضرور سرخرو ہوتے ہیں: سید طاہر شاہ آف جھولانہ شریف

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت سید طاہر شاہ آف جھولانہ شریف نے کہا ہے کہ ایماندار دیانت داراور شریف آدمی کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جو لوگ خلوصِ نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں وہ بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سید طیب شاہ بخاری آف شہیدانوالی کے ہمراہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید طاہر شاہ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار ایمانداری، محنت اور فرض شناسی پر ہوتا ہے، اور جب افراد اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرتے ہیں تو اجتماعی ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔سید طاہر شاہ نے کہا کہ بددیانتی، کرپشن اور سستی نے قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں عوام کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس دیانت دار، محنتی اور باکردار افراد ہی قوم کی حقیقی طاقت ہوتے ہیں جو مشکل حالات میں بھی ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محنت، صبر، استقامت اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ سید طاہر شاہ نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور اگر نوجوان ایمانداری اور محنت کے راستے پر گامزن ہو جائیں تو پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنا کوئی مشکل کام نہیں۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت، سماجی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر حق و سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں