(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین عبدالمجید نے کہا ہے کہ پولیس افسران کو مقدمات کی جدید خطوط پر تفتیش اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے،پولیس اب تفتیش کے لئے تھرڈ ڈگری کا استعمال نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے جس سے جرائم پیشہ عناصر کی بر وقت شناخت و تشخیص عمل میں لائی جا رہی ہے ۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زمین تنگ کر دی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ بیوروچیف “سماء”لاہور ضلع منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالمجید نے کہا کہ جب تک پولیس جدید سائنسی خطوط پر استوار نہیں ہوتی اور ٹیکنالوجی کو روبہ عمل میں نہیں لاتی اس وقت تک جرائم کا گراف نیچے نہیں آسکتا،انھوں نے کہا کہ پولیس نے عہد حاضر کے درپیش چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے اور مجرموں سے دوبہ دست ہونے کے لئے سیکورٹی کے حساس معاملات کے حل اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا کر قانون کے عملی نفاذ کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو اپنی پریکٹس میں لانا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن عبدالمجید کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تفتیش میرٹ پر ہوگی کوئی مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا اور کسی بھی حقیقی گناہ گار کو معصوم نہیں ٹھہرایا جاسکے گا انھوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں میں درج ہونے والے تمام سنگین مقدمات کی تفتیش پر میری گہری نظر ہے ۔ایس پی عبدالمجید نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین پولیس نے جرائم کے خاتمے کے لئے واضع ترجیحات کا تعین کیا ہے اور شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل فوراً حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس پرعزم کیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔
