(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمدایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ایس ایچ او تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین انسپکٹر ملک سیف علی اعوان نے ڈی ایس پی صدر سید حسنات حسین شاہ کا سنگین مقدمات میں مطلوب دو سال سے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک چند گھنٹے کے اندر پورا کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ سنگین مقدمات میں مطلوب 2 سال سے اشتہاری ملزم چند گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی نے انسپکٹر ملک سیف علی اعوان کو ویلڈن شاباش دی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن،ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین ، چوہدری یاسر محمود لنگاہ ، ڈی ایس پی صدر منڈی بہاؤالدین سید حسنات حسین شاہ ،ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ملک سیف علی اعوان،اور ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب جم خانہ پھالیہ میں ڈی ایس پی سی سی ڈی جہلم چوہدری عامر شاہین گوندل کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں اکٹھے شریک تھے کہ اس دوران ڈی ایس پی سید حسنات حسین شاہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ملک سیف علی اعوان نے کو 2 سال سے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا اور ایس ایچ او کو حکم دیا کہ مجھے آج ہر حال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری چائیے جس پر ایس ایچ نے انشاءاللہ کہا اور فوری طور پر شادی کی تقریب سے اٹھ کر اشتہاری کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم لے کر روانہ ہو گئے ۔ اور چند ہی گھنٹوں بعد دو سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے ڈی ایس پی کے پاس پیش کر دیا۔ ڈی ایس پی صدر منڈی بہاؤالدین سید حسنات حسین شاہ نے چند گھنٹوں کے اندر تھانہ صدر کا دو سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین انسپکٹر ملک سیف علی اعوان کو ویلڈن شاباش دی ہے اور ایس ایچ او کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
