ایس ایس پی 0

ایس ایس پی چوہدری علی وسیم ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم پنجاب تعینات، نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ایس ایس پی چوہدری علی وسیم( پی ایس پی )گریڈ 19 ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم پنجاب تعینات – نئی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔حکومت پاکستان نے گریڈ 19 کے پولیس آفیسر ایس ایس پی چوہدری علی وسیم کو ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم پنجاب تعینات کیا ہے اور انھوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ چوہدری علی وسیم حبیب بنک کے ریٹائرڈ وائس پریزیڈنٹ چوہدری وسیم الزمان کے صاحبزادے اور سٹاف کالج کوئٹہ کے میجر احمد وسیم کے بڑےبھائی ہیں ۔چوہدری علی وسیم کے خاندان کے زیادہ تر افراد سی ایس پی اور جوڈیشری سے وابستہ ہیں ۔ چوہدری علی وسیم خانیوال , ڈیرہ غازی خاں ،رحیم یار خان ، لیہ سمیت دیگر اضلاع میں ڈی پی تعینات رہ چکے ہیں۔ چوہدری علی وسیم کی بطور ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم پنجاب تعیناتی سے جرائم کے خاتمے اور سائبر کرائم کا ارتکاب کرنے والے مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا اور سائبر کرائم کے حامل بڑے بڑے گروہوں اور مجرمان کی گرفتاریوں کو ہر صورت ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔ حبیب بنک کے سابق مینجر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم پنجاب پوسٹنگ پر ایس ایس پی چوہدری علی وسیم کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں