0

ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن کا پی سی روات میں خطاب، پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح قرار

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپابڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری روات راولپنڈی ایس ایس پی حافظ عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران اور جوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر اور سرمایہ افتخار ہیں ان کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا، ان کے مسئلے مسائل حل کرنا، اچھا کھانا اور اچھی رہائش دینا ان کی خوشی اور غمی میں شامل ہونا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کے ہزاروں جوانوں اور افسران کو ترقیاں دے کر تاریخ رقم کر دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی سی روات راولپبڈی میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے پریڈ گراؤنڈ میں تمام ریزرو ہائے کے افسران اور جوانوں کا ٹرن آؤٹ چیک کرنے کے بعدان کو شاباش دی ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ بٹالین کمانڈر حافظ عظاءالرحمن کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ تمام افسران اور جوان اپنے مسائل کو افسران بالا کے نوٹس میں لایا کریں تا کہ انھیں فوری حل کیا جا سکے ۔ حافظ عطاءالرحمان نے ہدایت جاری کی کہ روات راولپنڈی میں تعینات تمام افسران اور جوان اپنے فرائض منصبی بڑے اچھے طریقے اور ذمہ داری سے سر انجام دیں-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پی سی روات راولپبڈی میں تعینات تمام جوانوں اور افسروں کے لئے بہترین کھانا اور رہائش کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈیوٹی سے غیر حاضری ،فرائض میں غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر بٹالین کمانڈر ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن نے فردا فردا تمام جوانوں اور افسران کے مسائل سنے اور انھیں موقع پر ہی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس خوشی کے موقع پر پولیس کے تمام جوانوں اور افسران نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور بٹالین کمانڈر ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں