ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فضائی حملوں کے سائرن تل ابیب اور اسرائیل کے دیگر حصوں میں بجنے سے فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد ایرانی میزائل شمالی شہر حیفہ پر گرے، جب کہ تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا نے تازہ ترین ایرانی حملوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصانات کی تصدیق کی ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
			 0
	- فیس بک
 - ٹویٹر
 - واٹس ایپ
 - ای میل
 
        