خودکش دھماکہ 0

اسلام آباد میں امام بارگاہ خودکش دھماکہ: 31 شہداء، 169 زخمی

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

اسلام آباد: فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کے روز امام بارگاہ کے قریب خوفناک خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 31 افراد شہید اور 169 زخمی ہوئے، حکام کے مطابق، دھماکہ اتنی شدت کا تھا کہ قریبی عمارتیں اور گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا، دھماکے کے فوری بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں، بشمول پمز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے، دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق شہداء میں آئی جی اسلام آباد پولیس کا کزن بھی شامل ہے، حکام نے کہا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور واقعے کے ذمہ داران کو جلد گرفتار کیا جائے گا، دھماکہ اسلام آباد میں سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور مذہبی مقامات کی حفاظت پر سوالات کو اجاگر کر رہا ہے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں