(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل نے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے بیوٹیفکیشن کے تحت زیرِ تکمیل منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور خصوصاً تحصیل کمپلیکس پھالیہ کا دورہ کیا جہاں جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ وقت میں کام مکمل کر کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں
