اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ اسفند یار 0

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین کی ہدایت: نجی اور خالی پلاٹس پر کوڑا کرکٹ پھینکنا سختی سے ممنوع

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈویژنل بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ اسفند یار نے کہا ہے کہ تحصیل منڈی بہاؤالدین کی حدود میں کسی بھی پرائیویٹ یا خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ، ملبہ یا گندگی پھینکنا سختی سے ممنوع ہے۔اگر کسی بھی نجی یا خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ پایا گیا تو متعلقہ فرد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک لاکھ روپے سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیفٹیننٹ اسفند یار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایات کی روشنی میں منڈی بہاؤالدین کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انشااللہ منڈی بہاؤالدین کو پنجاب کا ایک خوبصورت اور مثالی شہر بنایا جائے گا اور اس کی تعمیرو ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر میں صحت و صفائی کو ہرممکن یقینی بنائیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں