(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین لیفٹیننٹ (ر) اسفند یار نے ستھرا پنجاب ٹیم کے ہمراہ چک بساوہ کا طوفانی دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا اور مختلف گلیوں اور محلوں کی چیکنگ کی گئی اور مجموعی طور پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیفٹینٹ اسفند یار نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نظام کو منظم انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھری اور خوشگوار رہائشی فضا میسر آ سکے۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاالدین کی ہدایات کی روشنی میں صفائی کے نظام کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
