0

“اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار کی سربراہی میں منڈی بہاؤالدین میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ کلین اپ آپریشن”

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ) اسفند یار نے ایس ڈی او پیرا فورس چوہدری محمد شفیق، انسپکٹر ابی وقاص کے ہمراہ منڈی بہاؤالدین شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کیا ،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین اسفند یار کی سربراہی اور انچارج پیرا فورس ٹیم کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا،سرکاری راستوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا،آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار کی طرف سے شہریوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ عوامی سہولت میں رکاوٹ بننے والی ہر قسم کی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی،شہر کو صاف ستھرا ، خوبصورت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے شہر ہمارا گھر ہے،اسے صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پیرا فورس، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور راستوں میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو ہٹا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں