اسرائیل کا دفاعی نظام انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذریعے فضا میں میزائل کو تباہ کرتے ہوئے 0

اسرائیل کے دفاعی ذخیرے میں انٹرسیپٹر مزائیلوں کی کمی عالمی جریدے سیمافور کی رپورٹ میں انکشاف

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

اسرائیل میں انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی، سیمافور رپورٹ نے صورتحال سنگین قرار دے دی

عالمی جریدے سیمافور کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع میں بیلسٹک میزائل شکن انٹرسیپٹرز کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے رپورٹ میں نامعلوم امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیل پچھلے سال بارہ روزہ جنگ میں انٹرسیپٹرز کے زیادہ استعمال کے باعث کم ذخیرے کے ساتھ موجودہ صورتحال کا سامنا کر رہا ہے رپورٹ کے مطابق ایران نے ایک ساتھ سینکڑوں میزائل اور ڈرونز داغ کر اسرائیل کے آئرن ڈوم اور ڈیوڈز س لنگ جیسے نظاموں کو تھکا دیا ہے ماہرین کے مطابق ایران کی سیچوریشن اٹیک کی حکمت عملی کافی حد تک کامیاب رہی ہے جس سے اسرائیل کے مہنگے دفاعی نظام پر شدید دباؤ پڑا ہے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بارہ روزہ جنگ کے دوران مسلسل تجربات سے اسرائیلی دفاعی نظام میں کمزوریاں ڈھونڈ لی تھیں امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل کو انٹرسیپٹرز کی فراہمی سے امریکی ذخائر پر بھی دباؤ پڑ سکتا ہے تاہم امریکہ نے واضح کیا ہے کہ خود اس کے پاس انٹرسیپٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ خطے میں اپنے اڈوں اور مفادات کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے

انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کی اطلاعات پر اسرائیلی وزیر خارجہ کی تردید

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سعر نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انٹرسیپٹرز کی کمی سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں اسرائیلی فوج کے ایک نامعلوم افسر نے بھی ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے پاس تمام اقسام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کافی تعداد موجود ہے اور اب تک استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کی تعداد توقع سے کم رہی ہے اسرائیلی عہدیداروں نے یہ بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ خبر جان بوجھ کر ایران یا اس کے اتحادیوں کی طرف سے پھیلائی جا رہی ہے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مطابق اسرائیل کے پاس کتنے انٹرسیپٹرز ہیں اور ان کی کامیابی کی شرح کیا ہے یہ دونوں اعداد و شمار سرکاری طور پر خفیہ ہیں اور معلوم نہیں ہیں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام صرف انٹرسیپٹرز پر منحصر نہیں ہے اسے امریکی تھاڈ بیٹریز اور ایگس سے لیس جنگی جہازوں کی مدد بھی حاصل ہ

انٹرسیپٹر میزائلوں کے حصول کے لیے اسرائیل کی ہنگامی دفاعی خریداری کی منظوری

جمہوریہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حال ہی میں 8.27 ارب ڈالر کی ہنگامی دفاعی خریداری کی منظوری دی ہے جو اسلحے کے ذخیرے کو بھرنے کی ایک واضح کوشش ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس لڑاکا طیارے بھی ہیں جو میزائلوں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف انٹرسیپٹرز ہی سب سے مؤثر ہتھیار ہیں امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ مہینوں سے اس صورتحال سے واقف تھے اور انہوں نے اس کی توقع کی تھی یہ کوئی اچانک پیدا ہونے والا بحران نہیں ہے تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کو انٹرسیپٹرز کی فراہمی سے امریکی اپنے ذخائر پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ وہ مزید انٹرسیپٹرز فراہم کرے گا یا نہیں

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں