0

ارفع کریم کی 31ویں سالگرہ، آرٹس کونسل اور لائل پور میوزیم کے اشتراک سے باوقار تقریب

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی کم عمر آئی ٹی سرٹیفائیڈ ارفع کریم کی 31ویں سالگرہ کے موقع پر آرٹس کونسل اور لائل پور میوزیم کے باہمی اشتراک سے ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد ارفع کریم کی علمی خدمات، غیر معمولی صلاحیتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کے نمایاں کارناموں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، اس موقع پر ڈائریکٹر لائل پور میوزیم مقبول احمد ملک نے دیگر افسران کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، دریں اثنا مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے لائل پور میوزیم میں قائم ارفع کریم کارنر کا دورہ کیا جہاں انہیں ارفع کریم کی تعلیمی جدوجہد، عالمی سطح پر حاصل کردہ اعزازات اور آئی ٹی کے میدان میں ان کی تاریخی کامیابیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر مقبول احمد ملک نے کہا کہ ارفع کریم آج بھی نوجوان نسل بالخصوص طالبات کے لئے علم، محنت، لگن اور خود اعتمادی کی ایک روشن مثال ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب نہ صرف قومی ہیروز کی خدمات کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ نئی نسل میں سائنسی شعور، تحقیق اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں