0

احسن اقبال کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک فیز II، دوطرفہ تعلقات اور بزنس ٹو بزنس تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی عہدیدار نے پاکستان کے فائیو ایس فریم ورک کی تعریف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے بدلتی ہوئی عالمی حرکیات کے ساتھ پاک چین شراکت داری کو ہم آہنگ کرنے اور CPEC فیز II میں مزید مؤثر نتائج کے لیے کاروباری تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں