0

آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں نئے سال کے موقع پر ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔

(Publish from Houston Texas USA)

رپورٹ:(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں نئے سال کے موقع پر ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال مرزا تنویر بیگ نے شہریوں کو خصوصی اپیل کی ہے۔
نئے سال کے موقع پر والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں موٹرسائیکل دے کر اکیلا گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔
نوجوان موٹرسائیکل لے کر سڑکوں پر نکلتے ہیں تو بعض اوقات ون ویلنگ جیسے خطرناک کرتب کرتے ہیں۔
ون ویلنگ نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بھی ہے۔
نئے سال کی خوشیاں کسی حادثے یا سانحے میں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔
والدین کی ذرا سی غفلت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
موٹرسائیکل صرف لائسنس یافتہ اور ذمہ دار افراد ہی استعمال کریں۔
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے نئے سال کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں