0

ضلع منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیوروچیف منڈی بہاءالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت محکمہ صحت منڈی بہاؤالدین کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر چوہدری خالق داد نسوآنہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر خالق داد چوہدری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال،چلڈرن ہسپتال اور سٹی ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، سروسز ،بجٹ کے مسائل سمیت دیگر مسائل بارے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹر صاحبان اور دیگر طبی عملہ اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے سر انجام دیں، ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیوز، آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز کی بہتری کیلئے کام کریں،ہسپتالوں کی صفائی و ستھرائی اورسٹاف کی بر وقت حاضری کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں