(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیوروچیف منڈی بہاءالدین)
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن ستھرا پنجاب مہم کے تحت علی الصبح روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے گوڑھا محلہ، صوفی پورہ اور جیل روڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل، نکاسی آب اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب مہم عوامی مفاد کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت شہروں اور دیہات میں صفائی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ہی ڈالیں۔