گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان یونیورسٹی میں آن لائن کلاس رومز کا افتتاح کیا اور طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کی

کوئٹہ

جامعہ بلوچستان وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت مستحق طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
چانسلر جامعہ بلوچستان و گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، اراکین صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز اور ہادیہ نواز، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے نمائندگان، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد شاہانی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل ٹولز کی فراہمی سے طلبہ جدید آن لائن تعلیم اور تحقیق سے بہتر طور پر مستفید

ہو سکیں گے اور بلوچستان کے نوجوان قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپس کا حصول جامعہ بلوچستان میں ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ اور تحقیق کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے گورنر بلوچستان دیگر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ اسی طرح ایک دوسرے پروگرام میں
جامعہ بلوچستان کے چانسلر و گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ بلوچستان میں جدید اسمارٹ کلاس روم برائے آن لائن تعلیم کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ یورپی یونین کے مالی تعاون سے Erasmus+ CBHE RAPID Project کے تحت قائم کیا گیا ہے جس کی قیادت سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کر رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، اراکین صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز اور ہادیہ نواز، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے نمائندگان، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمارٹ کلاس رومز بلوچستان میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے اور طلبہ کو قومی و بین الاقوامی تعلیمی مواقع سے جوڑنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ اس منصوبے سے جامعہ بلوچستان میں ڈیجیٹل تعلیم، تحقیق اور آن لائن تدریس کے فروغ میں نئی راہیں کھلیں گی۔

تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد شاہانی نے RAPID منصوبے پر بریفنگ دی، جبکہ یورپی یونین کے نمائندے جیرون ولیمز نے آن لائن خطاب میں اعلیٰ تعلیم اور ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آئی بی اے کراچی اور لمز کے ماہرین نے آن لائن تدریس اور اسمارٹ کلاس رومز کے کامیاب تجربات بھی پیش کیے۔
تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان اور دیگر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نےگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔