کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 40 افراد جاں بحق

کوئٹہ   – گزشتہ شب کوئٹہ سے لاہور جانے والی نجی کمپنی کی مسافر کوچ ضلع شیرانی کے دشوار گزار پہاڑی علاقے دانہ سر کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی۔ اس المناک حادثے کے نتیجے میں 40 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ضلع شیرانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکاروں نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ کئی گھنٹوں پر محیط ریسکیو آپریشن کے بعد تمام جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ میں سوار تمام افراد کوئٹہ سے لاہور کا سفر کر رہے تھے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔