فیصل آباد میں ایوارڈ پاکستان کے زیر اہتمام 90 طالبات میں اسناد اور روزگار کٹس کی تقسیم
پسماندہ طبقے کی نوجوان لڑکیوں کو ہنر مند بنا کر خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کی عملی کوشش
فیصل آباد میں تنظیم برائے بیداری خواتین و دیہی ترقی ایوارڈ پاکستان کے زیر اہتمام چھ ماہ کے تربیتی کورس کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب تقسیم اسناد و تحائف کا انعقاد کیا گیا جس میں سلائی، فیشن ڈیزائننگ اور بیوٹیشن کے کورسز مکمل کرنے والی 90 طالبات میں اسناد کے ساتھ ساتھ اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا تقریب کی صدارت مہمان خصوصی شہزاد بشیر نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں محترمہ روبینہ امجد بانی و سابق صدر فیصل آباد و یمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، احمد بلال اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پیٹر شہزاد اور ہارون رشید شامل تھے پروگرام کی قیادت کرسٹینا پیٹر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوارڈ پاکستان و سینئر نائب صدر فیصل آباد و یمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کی ایوارڈ پاکستان نے طالبات کو نہ صرف ہنر سکھایا بلکہ انہیں معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی فراہم کیا تمام 90 طالبات میں سلائی مشینیں اور بیوٹیشن کٹس تقسیم کی گئیں جبکہ دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں دس لاکھ روپے مالیت کے وظائف بھی تقسیم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹینا پیٹر نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف سرٹیفکیٹ دینا نہیں بلکہ لڑکیوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں مہمان خصوصی شہزاد بشیر اور روبینہ امجد نے ایوارڈ پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانا ہی حقیقی ترقی کی بنیاد ہے انہوں نے طالبات کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی تقریب سے پرویز پال، نجم رشید، اکمل جاوید گل اور عظیم کرسٹوفر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایوارڈ پاکستان ایک فعال سماجی تنظیم ہے جو فیصل آباد اور گردونواح میں پسماندہ طبقات خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کی تعلیم، ہنر مندی اور معاشی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے
