”واسع جلیل بیٹا! اللہ تعالیٰ تم پر اپنا کرم فرمائے اور تمہیں آخری سانس تک ایم کیو ایم کے ساتھ وابستہ رکھے“
بانی و قائد جناب الطاف حسین کی دورانِ پریس کانفرنس واسع جلیل کو دعا
لندن، 24 مئی 2026ء: متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ہیوسٹن میں رابطہ کمیٹی کے سابق رکن واسع جلیل کی جانب سے ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس موقع پر بانی و قائد جناب الطاف حسین نے دورانِ پریس کانفرنس اپنا خصوصی پیغام ارسال کرتے ہوئے واسع جلیل کیلئے نیک خواہشات اور دعا کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا:
“واسع جلیل بیٹا! اللہ تعالیٰ تم پر اپنا کرم فرمائے اور تمہیں آخری سانس تک ایم کیو ایم کے ساتھ وابستہ رکھے۔ آمین ثمہ آمین۔”
واضح رہے کہ واسع جلیل نے گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے بانی قائد الطاف حسین، رابطہ کمیٹی اور تمام تحریکی ساتھیوں سے معافی مانگتے ہوئے ایک کارکن کی حیثیت سے دوبارہ تحریک میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
سیاسی حلقوں میں واسع جلیل کی واپسی کو ایم کیو ایم کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بانی قائد الطاف حسین کے خیر مقدمی پیغام کو کارکنان میں مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔
