فہد اقبال کی Peel Police Community Ambassador Program میں شمولیت
واشنگٹن ڈی سی (عاصم صدیقی) کینیڈا کی معروف سماجی شخصیت فہد اقبال کو Peel Police Community Ambassador Program میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی سے عاصم صدیقی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ فہد اقبال نے ہمیشہ پاکستان اور کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کے تحت نمایاں کردار ادا کیا اور اب کینیڈا میں بھی فراڈ، سماجی مسائل اور عوامی آگاہی کے شعبوں میں فعال خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ Peel Police Community Ambassador Program کا حصہ بننا ایک اہم اعزاز ہے، جس کے تحت فہد اقبال نوجوانوں کی رہنمائی، جرائم سے بچاؤ، سائبر سیکیورٹی، فراڈ آگاہی اور مختلف سماجی پروگرامز میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
عاصم صدیقی نے فہد اقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور خدمتِ خلق کے سفر میں مزید آسانیاں پیدا کرے۔