دکی۔ تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر نامعلوم افراد کا حملہ، دو روڈ رولر نذرِ آتش کر دیا
دکی شہر کراس کے قریب بجلی کے گریڈ اسٹیشن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کی دو روڈ رولر مشینوں کو آگ لگا دی، جس کے باعث دونوں قیمتی مشینیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ حملہ آور اس تخریبی کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔