وازرت داخلہ نے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف 10 جولائی پر کریک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی ) گزشتہ نگران حکومت سے جاری پاکستان کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف باقاعدہ انخلا کا آپریشن شروع کیا گیا تھا اور انکو کئ بار تنبیہ کیا گیا ہے کہ وہ رضامندی سے پاکستان سے اپنے ملک چلے جائیں انتہائی باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والے خبروں کے مطابق پاکستانی حکومت اور احساس اداروں نے انکی مختلف غیر قانونی سرگرمیوں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈوں کو بھی سنجیدگی سے نوٹ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 10 جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ 10 جولائی سے پہلے تمام غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا جائے۔ صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور اسلام آباد انتظامیہ کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔ مراسلے میں 11 جولائی سے گرفتاریوں اور کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ وزارتِ داخلہ کو جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بغیر ویزا ملنے والے افغان شہریوں کی تعداد، کارروائی اور موجودہ حیثیت شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے میں معاملے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔