ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر 0

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر کی زیرصدارت ضلعی افسران کا اہم اجلاس | حفاظتی اقدامات کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر کی زیرصدارت ضلعی افسران کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ اسفند یار ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل،اسسٹنٹ کمشنر ملکوال غزالہ یاسین چدھڑ چیف آفیسر ضلع کونسل محمد فیاض وڑائچ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رضوان بشیر آغا مینجنگ ڈائریکٹر واسا احمد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عدنان ظفر رانجھا، ایکسئین میونسپل کمیٹی محمد فیصل سیویہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی شہر سمیت ضلع بھر میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے گٹروں کے ڈھکنوں کی سو فیصد تنصیب، رہائشی علاقوں میں سیوریج و ڈرین نالوں کو کور کرنے، شاپنگ سنٹرز، بازاروں، مارکیٹس، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری عدیل حیدر نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات، کیمروں اور سائن بورڈز کی تنصیب، نہروں کے ساتھ حفاظتی دیوار/جنگلہ، پلوں کی ضروری مرمت سمیت تمام ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں