(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین کا اضافی چارج سنبھال کر اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کر دئیے ہیں ۔ جہلم سے منڈی بہاؤالدین دفتر آمد پر سینئر افسران اور سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ضلعی افسران کے ساتھ مختصر تعارفی ملاقات کی۔ ملاقات میں محکمہ لائیو سٹاک کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی سرگرمیوں، فیلڈ امور، کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مویشی پال حضرات کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں جاری منصوبوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ محکمہ لائیو سٹاک کی ساکھ اور خدمات میں مزید بہتری لائی جا سکے
