(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “سہولیات آپکی دہلیز پر” کے مطابق ایس پی پٹرولنگ گوجرانولہ ریجن کے احکامات اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع منڈی بہاؤالدین چوہدری محمد زبیر بھدر کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ساہی موڑ، پٹرولنگ پوسٹ نواں لوک اور پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ فقیریاں پر پولیس خدمت مراکز کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس ضلع منڈی بہاؤالدین چوہدری محمد زبیر بھدر تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس ضلع منڈی بہاؤالدین چوہدری محمد زبیر بھدر کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور ضلع منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پٹرولنگ فورس کے تمام جوان اور افسران ہمہ وقت عوامی خدمت کے لیے روڈ پر موجود رہتے ہیں ،پٹرولنگ پولیس کا بنیادی مقصد شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانا اور شہریوں کی جان و مال عزت اور آبرو کی حفاظت کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب کی طرح منڈی بہاؤالدین ضلع میں بھی ساہی موڑ،نواں لوک اور ہیڈ فقیریاں پٹرولنگ پوسٹ پر پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا جارہا ہے۔اب شہریوں کو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے ہی قریب ترین علاقے میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر سہولیات بہم پہنچانا ہے۔تینوں خدمت مراکز کے افتتاح کے موقع پر علاقہ بھر سے شہریوں،سول سوسائٹی اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سپرنٹنڈنٹ پولیس چوہدری محمد ارشد بھدر کی قیادت میں ضلع منڈی بہاؤالدین میں پٹرولنگ پولیس کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
