ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان مانگٹ 0

منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ جناح پبلک اسکول میں ریسکیو 1122 کا جامع موک ایکسرسائز انعقاد

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان مانگٹ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ جناح پبلک اسکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین میں ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر پرنسپل ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج پروفیسر طارق جاوید راجہ حمزہ ایوب ایڈمن آفیسر لیفٹیننٹ محمد ساجد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موک ایکسرسائز کا مقصد ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی مشق کرنا تھا، جس میں آگ پر قابو پانے، اسموک روم سے متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالنے اور سیکنڈ فلور سے مریض کو ریپیلنگ کے ذریعے محفوظ طریقے سے نیچے اتارنے کی مشق شامل تھی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت رسپانس اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا، جبکہ انجینئر عمران خان مانگٹ نے کہا کہ ایسی مشقیں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں