(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
اسٹنٹ کمشنر ملکوال محترمہ غزالہ یسین چدھڑ کا مستحسن اقدام، ملکوال کے سینئر صحافی سید مسعود اقبال گیلانی کی درخواست پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول والی گلی کی تعمیر ومرمت کے خصوصی احکامات جاری کر دیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال غزالہ یاسین چدھڑ کا بیورو چیف سماء راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزرگوں مریضوں اور بالخصوص طلبا و طالبات کو درپیش مشکلات برداشت نہیں کر وں گی ۔ اہلیان محلہ کوٹلی اور گلی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول والی کے مکینوں کا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یسین چدھڑ اور سی ای او میونسپل کمیٹی مزمل محمود شیخ کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق گلی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول والی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے سکول وکالج کے طلبا وطالبات کے علاوہ اہلیان محلہ کوٹلی مریضوں خواتین اور بزرگوں کو امدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا راہگیروں ٹیچرز اور طالبات کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکوال کے سنیر صحافی سید مسعود اقبال گیلانی نے غزالہ یسین چدھڑ کو حقائق سے آگاہ کیا آور درخواست گزاری غزالہ یسین چدھڑ نے حقائق کا علم ہونے پر فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے سی ای او میونسپل کمیٹی مزمل محمود شیخ کو ہدایت جاری کی کہ گلی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول والی کی تعمیر ومرمت کا کام شروع کروایا جاے ۔ مزمل محمود شیخ نے انجیر میونسپل کمیٹی محمد ارشد کو موقع پر بھیج کر رپورٹ طلب کی اور فی الفور کام شروع کر وادیا محترمہ غزالہ یسین چدھڑ اسسٹنٹ کمشنر ملکوال سی ای او میونسپل کمیٹی مزمل محمود شیخ اور انجیر محمد ارشد کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اہلیان محلہ کوٹلی اور گلی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول والی کے مکینوں کے علاوہ ملکوال کی مختلف سماجی تنظیموں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
