(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاوالدین)
منڈی بہاؤالدین میں تیسرے چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ کے تین روزہ مقابلہ جات اختتام پذیر ہو گئے ۔ چیمپئین شپ میں پانچ ٹیموں مونا ڈپو ہاکی کلب ، جعفر سعید ہاکی کلب ، نیو گولڈن ہاکی کلب ، عادل ہاکی کلب اور کنال ہاکی کلب نے حصہ لیا ، فائنل میچ مونا ڈپو ہاکی کلب اور جعفر سعید ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔دوسرے ہاف میں فائنل میچ جیتنے کے لئے دونوں ٹیموں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور گول کرنے کے لئے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے ۔ زبردست مقابلے کے بعد مونا ڈپو ہاکی کلب نے صفر کے مقابلے میں 1 گول سے جعفر سعید ہاکی کلب کو ہرا دیا اور فائنل میچ اپنے نام کر لیا ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو یو ٹریول چئیرمین العصمت فاؤنڈیشن منڈی بہاؤالدین خرم سجاد اعوان اور اونر اولمپک سپورٹس منور حسین نے نے جیتنے والے کھلاڑیوں راجہ عادل محبوب اور دیگر میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ چیمپئین شپ منعقد کروانے کا مقصد ہاکی کے کھیل میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو جانچنا اور ان کا انتخاب کر کے ڈسٹرکٹ , ڈویژنل اور پنجاب لیول تک کے مقابلوں کے لئے تیارکرنا تھا
