(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاوالدین)
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے زیر تعمیر جنرل بس اسٹینڈ منڈی بہاؤالدین کا تفصیلی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ حیدر عباس, اسسٹنٹ کمشنر لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اسفندیار، چیف آفیسر ضلع کونسل منڈی بہاؤالدین چوہدری محمد فیاض اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،کمشنر گوجرانوالہ نے جاری ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا، تعمیراتی معیار، کام کی رفتار اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کمشنر گوجرانوالہ کو منصوبے کی موجودہ پیشرفت، تعمیراتی مراحل، معیارِ تعمیر، سہولیات، مقررہ ٹائم لائن اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ہدایت کی کہ جنرل بس اسٹینڈ جیسے عوامی مفاد کے منصوبے کو شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
