0

منڈی بہاؤالدین میں جشنِ مولا امام حسینؓ، شاندار قوالی پروگرام، سامعین وجد میں

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاوالدین)

کرسٹل میرج ہال منڈی بہاؤالدین میں جشنِ مولا امام حسینؓ کے سلسلے میں شاندار قوالی پروگرام منعقد ہوا، تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال حامد احسان نوشاہی قوال اینڈ گروپ نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔پریس کلب (رجسٹرڈ) منڈی بہاؤالدین کے تا حیات صدرمحمد ظہیر خان نائب صدر خالد مانگٹ ، محمد عرفان وڑائچ راجہ حمزہ ایوب سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ممحفل میں سعد اظہر اور تیمور علی حیدر نے بھی اپنی بہترین پرفارمنس پیش کی۔حامد احسان نوشاہی نے عالمی دوروں کے بعد وطن واپس آ کر پہلی دفعہ منڈی بہاؤالدین میں پرفارم کیا اور خوبصورت آواز میں قوالی پیش کر کے سماں باندھ دیا اور روح پرور قوالی نے سامعین کو وجد میں مبتلا کر دیا۔محفل میں امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب میں صوفیانہ کلام پیش کیا گیا۔شرکاء نے بھرپور داد دی۔منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد دینی و روحانی شعور اجاگر کرنا تھا۔محفل کے دوران نظم و ضبط قائم رہا۔آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔شرکاء نے پروگرام کو کامیاب قرار دیا۔تقریب بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں