0

پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام اسکرین پرنٹنگ کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام اسکرین پرنٹنگ کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں بالخصوص طالبات کو فنی و تخلیقی مہارتوں سے روشناس کرانا تھا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں ڈاکٹر نیاز احمد مغل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور انہوں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسی عملی تربیتی سرگرمیاں نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت اور ہنر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض ہمدانی، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن نے کہا کہ آرٹس کونسل فنونِ لطیفہ کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوانوں کو عملی مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل ایسی ورکشاپس کا انعقاد کر رہی ہے۔ ورکشاپ میں شرکاء کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا گیا، بالخصوص لڑکیوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ شرکاء اور معزز مہمانوں نے اس اقدام کو نہایت مفید اور قابلِ تحسین قرار دیا۔ ورکشاپ فنونِ لطیفہ کے ماہر اور معروف مصور و خطاط عبدالمتین کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ اس کی کوآرڈینیٹر فاطمۃ الزہرا تھیں جبکہ الیاس اکبر سگلا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں