0

فیصل آباد میں سرکاری سکولوں کے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے سربراہان و افسران میں تعریفی اسناد تقسیم

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

وزیرِاعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن کے تحت سکولوں کی بیوٹیفیکشن، نظم و ضبط اور تعلیمی نتائج میں بہتری کے اقدامات . فیصل آباد: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے ویژن کے تحت سرکاری سکولوں میں بیوٹیفیکشن مقابلہ جات، پرفارمنس انڈیکیٹرز اور بہترین امتحانی نتائج کے حامل سکولوں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران میں تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے سکول پرنسپلز اور افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راؤ عبدالکریم، کوآرڈینیٹر برائے سکولز اینڈ ہائر ایجوکیشن ہاشم توصیف خان سمیت محکمہ تعلیم کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے ویژن کے تحت سرکاری سکولوں کے تعلیمی ماحول، خوبصورتی، نظم و ضبط اور امتحانی نتائج میں بہتری کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بیوٹیفیکشن، سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ طلبہ کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثر ڈال رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران اور سکول سربراہان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر نتائج اور مثبت تبدیلیاں ٹیم ورک کا ثبوت ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے سکول سربراہان اور افسران کو مبارکباد دی گئی اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں