0

تاندلیانوالہ بار ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری, وکلا کے جائز مطالبات قانون کے دائرے میں پورے کیے جائیں گے: رانا محمد اقبال

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: صوبائی وزیرِ قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نے تاندلیانوالہ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر بار مصطفیٰ وٹو، سیکرٹری علی رضا سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ قانون نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ وکلاء برادری کے جائز مطالبات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے وکلاء کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ وکلاء برادری کی خدمت میرا عزم ہے اور بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی کبھی کسی اجلاس سے غیر حاضر نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں وکلاء کا خادم ہوں اور خدمت کے لیے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں۔ وکلاء کو دیانت داری اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت بھی کی۔

تقریب میں ایم پی اے جعفر علی ہوچہ، اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ، ایس پی شہزاد، سینئر وکلاء کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وکلاء برادری کی جانب سے چیمبرز اور بار روم کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کی جانب سے صوبائی وزیرِ قانون پنجاب کا شکریہ ادا کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں