0

چمن کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری

(Publish from Houston Texas USA)

چمن/کوئٹہ(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سرحدی شہر چمن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے بعد موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے سب سے زیادہ برفباری کوژک ٹاپ توبہ اچکزئی توبہ کاکڑی کان مہترزئ زیارت ہوئی ہے عام بین الاقوامی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے رواں رکھنے کے لئے پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے سمیت بلوچستان حکومت کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی بنا پر تاحال کسی بھی علاقے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی رپورٹ نہیں ہوا ہے چمن کوڑک ٹاپ پر گزشتہ رات سے ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے اس بین الاقوامی شاہراہ کو بند نہیں ہونے دیا اس برفباری سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کسی سالوں کی خشک سالی سے اس بار بارشوں اور اس بار زبردست برفباری نے عوام میں مایوسی ختم کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں