(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، ایمرجنسی (شعبہ حادثات)، ایڈمن بلاک، لیبارٹری اور فارمیسی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ صفائی ستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے
