0

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا ہسپتال کا اچانک دورہ: طبی سہولیات اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال پر تعریف

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

اچانک طوفانی دورہ کیا، انھوں نے سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری خالق داد نسوآنہ کے ہمراہ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ایمرجنسی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری، ادویات کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں داخل مریضوں اور موقع پر موجود ان کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے روئیے ، مفت ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ضلع کے مرکزی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور مریضوں کی اچھی دیکھ بھال پر ایم ایس ڈاکٹر خالق داد چوہدری نسوآنہ کے کام کی تعریف کی اور انھیں زبردست انداز میں شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں