(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین سید عبدالرحیم شیرازی کی مؤثر قیادت اور واضح ہدایات پر منڈی بہاؤالدین پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور، مربوط اور کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی ہیں ان کارروائیوں کے نتیجے میں 09 انتہائی خطرناک اشتہاری مجرمان اور 4ٹارگٹ آفینڈر ،1عدالتی مفرور کو گرفتار کیاگیا اور 4 بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے 12 کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس اور6لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے، ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 بندوق، 2 پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کو مزیدمستحکم بنانے کے لیے ضلع بھر میں 33 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 1400سے زائد مشتبہ افراد کی جامع چیکنگ کی گئی،پولیس ایپ کی مدد سے 2236 افراد جبکہ2000سے زائد گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر اور پی ایس او ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر ریاست علی جندران بھی موجود تھے ۔ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے منڈی بہاؤالدین ٹریفک پولیس نے مؤثر کارروائیاں کیں، جس کے تحت 343شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ798افراد کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے گئےاور428وہیکلز کو بند کیا گیا،منڈی بہاؤالدین پولیس شہریوں کے تحفظ، جرائم کے مکمل خاتمے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔
